ممبئی، 12/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شولا پور ضلع میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کا علامتی پتلا نذرآتش کیا گیا۔سنبھاجی آرمار تنظیم کی اس تحریک کے بعد مقامی پولیس نے تنظیم کے 25کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق،بدھ کو راج ٹھاکرے نے فیس بک پر لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سنبھاجی مہاراج کے بارے میں ناشائستہ بیان بازی کی تھی۔اس سے آرمار تنظیم کے لوگوں میں راج ٹھاکرے کے تئیں غصہ بڑھ گیا تھا۔اس کے نتیجہ میں جمعرات کو آرمار تنظیم کی جانب سے شولاپور ضلع میں جونا چوک ناکے کے پاس راج ٹھاکرے کے علامتی پتلے کونذرآتش کیا گیا۔مقامی پولیس نے تنظیم کے عہدیداروں سمیت 25کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے، اس معاملے میں مقامی پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔